حریم شاہ اور صندل خٹک کے اصل شناختی کارڈز کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں


ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک حریم شاہ اور صندل خٹک کے اصل شناختی کارڈز کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ دونوں خواتین نے نام بدل کر اس انڈسٹری میں انٹری دی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صندل خٹک اور حریم شاہ کے شناختی کارڈ کی تصاویر وائرل ہیں۔ تصاویر کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے جب کہ صندل خٹک کا اصل نام صندل شمیم ہے۔

دونوں کے حوالے سے اب مزید انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ حریم شاہ کی عمر 28 برس ہے اور وہ ضلع مانسہرہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئیں۔ صندل خٹک کی عمر 23 برس ہے۔ ان کا تعلق ضلع کرک کے ایک گاؤں سے ہے۔

خیال رہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ویڈیو چیٹ لیک کی تھی۔