حریم شاہ کی فیاض الحسن چوہان کے ساتھ کال لیک ہو گئی: صوبائی وزیر کی صحافی کو گالیاں


ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ کال لیک ہو گئی۔ دونوں کے درمیان معرو ف صحافی مشبر لقمان کے جہاز میں چوری کی سکینڈل پر گفتگو ہو رہی تھی۔ فیاض الحسن چوہان حریم شاہ سے کہتے ہیں کہ آپ نے اب میڈیا پر نہیں آنا اور یہ بات صندل خٹک کو بھی سمجھا دو۔ حریم شاہ فیاض الحسن چوہان سے کہتی ہیں کہ کوئی بھی آپ کا نام لے تو ہم اس کی ہی بےعزتی کرتی ہیں۔

کال کے دوران فیاض الحسن چوہان نجی ٹی وی میں کام کرنے والے اینکر رائے ثاقب کھرل کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کال میں حریم شاہ کو میڈیا پر نہ آنے پر قائل کرتے ہیں۔ تاہم حریم شاہ کہتی ہیں کہ وہ میڈیا پر آئیں تو فیاض الحسن چوہان کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گی، صرف مبشر لقمان پر تنقید کریں گی۔

دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو شئیر کرتے ہوئے اینکر رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ زرا وزیر صاحب کی زبان دیکھیے۔ پھر کہتے ہیں کہ میڈیا بے جا تنقید کرتا ہے۔ افسوس کہ لوگوں کے منتخب نمائندے یہ زبان استعمال کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ کہ گزشتہ دنوں اینکر پرسن مبشر لقمان کے ذاتی جہاز میں چوری ہوئی تھی جس کے بعد مبشر لقمان نے ٹک ٹاک بنانے والی دو لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔

مبشر لقمان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیاتھا کہ فیاض الحسن چوہان کی ایماء پر دونوں لڑکیاں انکے جہاز میں گُھسیں اور لاکھوں روپے مالیت کی کیمروں سمیت دیگر سامان لے اُڑیں۔ اس کے بعد دونوں لڑکیوں حریم شاہ اور صندل خٹک نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں مبشر لقمان کے خلاف استعمال کیا گیا۔

حریم شاہ اور صندل خٹک نے بتایا تھا کہ انہیں ایک بڑی شخصیت نے ائیرپورٹ میں داخل کروایا اور مبشر لقمان کے جہاز تک پہنچایا۔

Facebook Comments HS

One thought on “حریم شاہ کی فیاض الحسن چوہان کے ساتھ کال لیک ہو گئی: صوبائی وزیر کی صحافی کو گالیاں”

  • 30/12/2019 at 10:22 شام
    Permalink

    what is that information

Comments are closed.