سیاستدانوں کی ویڈیوز اور آڈیوز لیک کرنے کے بعد حریم شاہ نے کینیڈا کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا
متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا کی شہریت کے لئے اپلائی کر چکی ہیں۔
ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے بتایا کہ وہ اپنی دوست صندل خٹک کے ساتھ اس وقت باکو (آذر بائیجان) میں موجود ہیں۔ حریم شاہ نے بتایا کہ انہوں نے کینیڈا کی شہریت کیلئے اپلائی کیا ہوا ہے۔
پاکستان واپسی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے، ہم اس میں پیدا ہوئے ہیں لیکن کچھ کام ہیں جن کی وجہ سے اپنے پیارے وطن سے دور ہیں۔
ٹک ٹاک سٹار نے اپنے اور صندل خٹک کے ڈاکیو منٹس سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے معاملے پر کہا کہ ان کے ڈاکیومنٹس اصلی ہیں۔ ’ ہمیں ڈرانے کیلئے ہمارے ڈاکیومنٹس جاری کیے گئے ہیں لیکن ہم نے کوئی دھمکی نہیں دی۔ سوشل میڈیا پر ہمارے نام سے جو خبریں پھیلائی جارہی ہیں وہ بالکل جھوٹ پر مبنی ہیں۔
حریم شاہ نے تصدیق کی کہ ان کا اصل نام کچھ اور ہے لیکن اپنے فینز کی وجہ سے انہوں نے یہ نام رکھا ہوا ہے۔

