جامی آزاد کا ریپ کا الزام: ڈان کے سی ای او حمید ہارون بھی میدان میں آ گئے


فلم ساز جامی آزاد کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد ڈان اخبار کے سی ای او حمید ہارون بھی میدان میں آگئے۔

اکتوبر کے مہینے میں فلم میکر جمشید محمود (جامی آزاد) نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ ان کو 13 سال قبل ایک میڈیا ٹائیکون نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ہفتہ کے روز جامی آزاد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کا ریپ ڈان اخبار اور ٹی وی چینل کے سی ای او حمید ہارون نے کیا تھا۔

پیر کے روز حمید ہارون نے اس معاملے پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے جنسی زیادتی کے الزامات کو مسترد کیا اور قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔ حمید ہارون کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف یہ سنگین الزام عالمی سطح پر تیار کیا گیا ہے تاکہ میرے ذریعے اس ڈان اخبار کو خاموش کرایا جا سکے جو کچھ لوگوں کے بیانیے کی مخالفت کرتا ہے۔

حمید ہارون نے کہا ’میں اپنے نام اور ساکھ کی بحالی کیلئے قانونی چارہ جوئی شروع کر رہا ہوں۔ اپنے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو بے نقاب کر کے فریڈم آف پریس کی حفاظت کروں گا۔‘

Facebook Comments HS