حریم شاہ کی ایک بیٹی بھی ہے اور اس کا والد کون ہے؟


راتوں رات ٹک ٹاک سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کی اصل معلومات سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جس میں انکشاف ہوا کہ حریم شاہ اپنے لیے یہ فرضی نام استعمال کرتی رہی ہیں جبکہ ان کا حقیقی نام فضا حسین ہے تاہم ویب سائٹ ” انڈیپنڈنٹ اردو “ نے اپنے تئیں تحقیقات کی کیں تو ایک اور انکشاف ہوا ہے ۔

انڈی پینڈنٹ اردو “ نے اپنے آرٹیکل میں بتایا کہ انہوں نے جب اپنی مدد آپ کے تحت کھوج لگائی تو ان کا حریم شاہ کے آبائی علاقے ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے ایک سکول ٹیچر اور ٹک ٹاک سٹار کے علاقہ مکین سے رابطہ ہوا جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی صورت میں فضا حسین سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ہے ۔

سکول ٹیچر نے بتایا کہ حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے، نہ صرف ہڑیالہ گاؤں بلکہ آس پاس کے دوسرے گاؤں کے رہائشی بھی حریم شاہ کا نام میڈیا میں آنے کی وجہ سے شرمندگی محسوس کر رہے ہیں۔ حبیب اللہ کے مطابق گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نے ان کا نام ڈبو دیا ہے اور وہ کسی کو بتانے سے کتراتے ہیں کہ حریم شاہ کا تعلق ان کے گاؤں سے ہے۔

سکول ٹیچر نے بتایا کہ حریم شاہ کے خاندان والوں کو ان کی شہرت یا بدنامی کی کچھ پرواہ نہیں ہے ، حریم شاہ نے مقامی سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور پھر اس کی شادی ان کے خالہ زاد سے ہوئی تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور دونوں میں علیحدگی ہو گئی لیکن ا س شادی سے حریم شاہ کی ایک بیٹی بھی ہے۔

علاقہ مکین نے بتایا کہ حریم شاہ کے والد محکم جنگلات میں گارڈ کی حیثیت سے ملازم تھے، ان کی والدہ ایک قریبی گاؤں کے پرائمری سکول میں استانی ہیں جب کہ ان کے چچا ایک سکول میں کام کرتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments