بجلی کی فی یونٹ قیمت میں چار روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا


کراچی کے لئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا، اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر ہو گا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دے دی۔ فی یونٹ ٹیرف 12 روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخ طے کرنے والے ادارے نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کا 11 سہ ماہی کا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ فیصلہ جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے اور ٹیرف 12 روپے 81 سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ 2016 سے 2019 تک کے عرصے کیلئے کیا گیا ہے۔

Facebook Comments HS