حریم شاہ کے والد کا ویڈیو پیغام سامنے آ گیا


ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے والد کے نام سے منسوب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے تمام عزیز اقارب سے معافی مانگتے ہیں۔ اس ویڈیو پیغام میں حریم شاہ کے والد کا کہنا ہے کہ میرا نام ضرار حسین شاہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہے اپنا درد بیان کرنے کے لیے۔ جن بھی لوگوں کو اور میرے رشتے داروں کو تکلیف پہنچی ہے، مجھے اس سے شدید صدمہ ہے اور میرے پا س معذرت کرنے کے لیے الفاظ بھی نہیں۔

بحثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہے ذلت دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں کسی کا دل نہیں دکھایا۔ بس ایک بار مجھ سے میرے والد صاحب ناراض ہو گئے تھے لیکن میں نے ان کو راضی کر لیا تھا لیکن اب لگتا ہے کہ مجھے ان کی بدعا لگ گئی ہے۔

میں نے بہت اذیتیں بھی اٹھائیں، مجھے اپنی ذات کی کوئی پرواہ نہیں۔ لیکن ہمارے بزرگوں اور علاقے کے لوگوں کو جو تکلیف پہنچی اس پر میں بہت رنجیدہ ہوں۔ میں کوشش کروں گا کہ ان کے دلوں کو نرم کر سکوں۔ ضرار شاہ نے مزید کہا کہ ہمارے ملکی وقار کو جو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اس پر میں بہت فکر مند ہوں۔ ضرار شاہ کا کہنا ہے کہ شاید میرے کسی ایک گناہ کی وجہ سے میری پوری قوم کو شرمندہ ہونا پڑا، جس وجہ سے میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو مکمل اسلامی تعلیم دلوائی۔ اس نے بہت اچھے نمبر بھی لیے، ایک باپ جو بھی کر سکتا ہے میں نے کیا۔ لیکن اس کا صلہ مجھے بہت برے طریقے سے دیا گیا۔ ضرار حسین نے لوگوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دعا کریں حریم شاہ دوبارہ سے فضہ شاہ بن جائے۔ ان کی وجہ سے جن کی عزت خراب ہوئی ان سے بھی معذرت خواہ ہوں۔ آپ لوگ دعا کریں کہ اللہ ہمارے خاندان کی عزت رکھ لے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments