جماعت اسلامی کے سینئر رہنما حافظ سلمان دل کی تکلیف کے باعث پی آئی سی منتقل


مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ سلمان بٹ کو دل کی تکلیف کے باعث کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں حافظ سلمان بٹ کی عیادت کی۔ بعد ازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قیصر شریف نے بتایا کہ حافظ سلمان بٹ کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی صحت کی بہتری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حافظ سلمان بٹ کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔

انہوں نے دوستوں اور کارکنوں سے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما کی جلد صحت یابی کی دعاﺅں کی درخواست کی۔

Facebook Comments HS