لاہور کیمپ جیل میں فواد حسن فواد کی بیرک میں آگ لگ گئی، خواجہ سعد رفیق زخمی
کیمپ جیل میں فواد حسن فواد کی بیرک میں آگ لگ گئی ، بھگدڑ کے دوران خواجہ سعد رفیق زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل میں قید سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی بیرک میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق آگ نیب کے قیدیوں کی بیرک میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ لگنے کے باعث بھگدڑ مچنے سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہناہے کہ خواجہ سعد رفیق لوہے کا جنگلا پار کرتے ہوئے گر کر زخمی ہوئے ہیں ۔ان کے سر پر چوٹ لگی ہے۔ بعد ازاں آگ پر قابو پا لیا گیا۔
Facebook Comments HS


