ممتاز عالم دین، ٹیلی ویژن اینکر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اشتعال انگیزی پر اداکارہ مہوش حیات کا زور دار جواب
معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز یافتہ مہوش حیات نے ممتاز عالم دین، ٹی وی میزبان و اینکر پرسن اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو تنقید کرنے پر کرارا جواب دیا ہے۔
گزشتہ دِنوں اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ نئے سال کے صرف 72 گھنٹے گزرے ہیں اور دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔مہوش حیات نے لکھا تھا کہ ’ایسا اس وقت ہی ہوتا ہے جب آزاد ممالک کے رہنما بین الاقوامی قوانین کی پرواہ کیے بغیر یکطرفہ فیصلے کرتے ہیں، اور یہ صرف ایران اور امریکا تک محدود نہیں ہے، اللہ ہماری حفاظت کرے۔‘
اداکارہ کے اِس ٹوئٹ کے بعد مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان و اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے مہوش حیات پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’آپ کو تمغہ امتیاز دینے کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ ’آئٹم گرل‘ اِس طرح کے امتیازی بیانات دیں۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ ’آپ کو پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے اور ویسے بھی اگر قاسم سلیمانی حیات ہوتے تو کیا وہ آپ کو ایران میں پرفارم کرنے کے لیے بلاتے؟‘

[contact-form][contact-field label=”Name” type=”name” required=”true” /][contact-field label=”Email” type=”email” required=”true” /][contact-field label=”Website” type=”url” /][contact-field label=”Message” type=”textarea” /][/contact-form]




