دستور کا آرٹیکل 6 ختم کر دینا چاہیے کیونکہ اچھی خبر آ گئی ہے: مظہر عباس


تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ جو کہا جا رہا تھا کہ اچھی خبر آئے گی تو اچھی خبر آگئی ہے۔ تین نومبر (2007) کو ایک آرمی چیف نے ایمرجنسی پلس کا لفظ استعمال کیا تھا۔ غیر ضروری حالات پیدا کرنے کی بجائے آرٹیکل 6 کو ختم کردینا چاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ تین نومبر کو ایک آرمی چیف نے ایمرجنسی پلس کا لفظ استعمال کیا تھا۔ ججز کو نظر بند اور میڈیا کو بند کردیا تھا اور آج آئین و قانون کے مطابق فیصلے مانگے جا رہے ہیں تو پرویز مشرف کا پہلا اقدام اور دوسرا اقدام کیا آئین کے مطابق تھا ؟

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ جب پہلی بار پرویز مشرف نے آکر تقریر کی تو اس وقت قومی ترانہ بھی نہیں بجایا گیا تھا۔ قومی ترانہ اس لئے نہیں بجایا گیا تھا کہ پرویز مشرف کے پاس کوئی پوزیشن ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر عدالتیں کہتی ہیں کہ ایمرجنسی ٹھیک تھی اور آئین صحیح ٹوٹا ہے تو پھر غیر ضروری حالات پیدا کرنے کی بجائے آرٹیکل 6 کو ختم کردینا چاہئے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments