آزاد کشمیر میں برفباری اور برفانی تودہ گرنے سے 62 افراد جاں بحق


آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری اور برفانی تودوں کی زد میں آکر 62 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ وادی نیلم میں برفباری اور تودے گرنے سے 59 افراد جاں بحق ہوئے، کوٹلی، راولاکوٹ اور سدھنوتی میں بھی ایک، ایک  شخص جاں بحق ہوا۔

مقامی پولیس کے مطابق وادی نیلم میں سرگن کے مقام برفانی تودہ مکانات پر گرگیا جس کے باعث اب تک 62 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق برفانی تودے کی زد میں آ کر 56 مکانات بھی تباہ ہو گئے۔ آزاد کشمیر کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر کی وادی نیلم میں گرنے والے برفانی تودے سے 49 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ حالیہ برفباری اور برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ برفانی تودہ گرنے سے 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے مگر زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر زخمیوں کوہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ ڈیپارمنٹ مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اشیاخورونوش، گرم کپڑے اور دیگر امدادی سامان بھیجا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پلندری میں مکان کی دیوار گرنے سے بھی ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برف باری اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن ممکن نہیں جب کہ شہر اور گردنواح میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسلام آباد مظفرآباد روڈ کوہالہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہ وگئی ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments