کیا آپ ایک نارمل انسان ہیں؟


نارمل انسانوں میں چند ایسی خوبیاں ہوتی ہیں جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں۔ یہ کسی سائنسدان کا تجزیہ نہیں ہے لیکن میرا ذاتی مشاہدہ ضرور ہے۔ آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہم سب کتنے نارمل ہیں؟

1۔ اگر آپ کتب بینی کے عادی ہیں۔ اور بہت ساری کتابیں کسی تنقید کے نقطہِٕ نظر سے نہیں بلکہ صرف وقت گزاری کی غرض سے پڑھتے ہیں۔ اور آپ کا یہ مشغلہ آپ کے ذہن کو خوراک اور تازگی فراہم کرتا ہے تو آپ نارمل ہیں۔

2۔ اگر آپ کسی بھی طرح کے آرٹ اور تخلیقی صلاحیت کو سراہنے اپنانے اور محسوس کرنے کا فن جانتے ہیں تو آپ نارمل ہیں۔

3۔ اگر آپ اپنے دل کی بات کہنے سے پہلے بہت سوچتے نہیں ہیں تو آپ نارمل ہیں۔

4۔ اگر آپ کا لہجہ برجستہ ہے اور آپ عاجزی اختیار کیے ہوئے ہیں تو آپ نارمل ہیں۔

5۔ اگر آپ کا بلاوجہ گنگنانے کو جی چاہتا ہے اور موسیقی سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو آپ نارمل ہیں۔

6۔ کیا آپ انسانیت کی قدر ہے کرتے ہیں؟ کیا آپ دوسروں کے دکھ درد کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟ نہ صرف یہ صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ دوسروں کے دکھ میں شریک بھی ہوتے ہیں؟ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ نارمل ہیں۔

7۔ کیا آپ دنیا کی بدصورتیوں کو بھانپنے اور ادب اور تخلیقی آرٹ کے ذریعے ان زخموں پر مرہم رکھنا جانتے ہیں؟ ان بدصورتیوں کو خوبصورتی میں بدلنا جانتے ہیں؟ اگر آپ ایسا کرنا جانتے ہیں تو آپ نارمل ہیں۔

9۔ اگر آپ لوگوں کی قدر ان کے اونچے مالی قد اور معاشرے کی منڈی میں لگائے جانے والے ان کے داموں کے برعکس کرتے ہیں تو آپ نارمل ہیں۔

10۔ کیا آپ کا دل چاہتا ہے کہ آپ بلا وجہ جھومیں اور ناچیں؟ کیا آپ بے جا مسکراتے ہیں؟ کیا فوٹو گرافی میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ کیا سیروسیاحت کا شوق جاگتا ہے؟ کیا اپنے روز کے معمول کے خلاف احتجاج کرتے ہیں؟ کیا روز کے معمول کو توڑنے کی کوشش کرتے ہیں؟ کیا نئے لوگوں سے ملتے ہیں؟ اگر آپ یہ سب کرتے ہیں تو آپ نارمل ہیں۔

11۔ اگر آپ کا جی مصوّری کرنے کو چاہتا ہے۔ سکیچ بنانا چاہتے ہیں۔ گلابوں سے آپ کو محبت ہے۔ پھولوں کی دکان آپ کو گو چی (Gucci) اور پراڈا (Prada) جیسے برانڈز سے زیادہ متوجہ کرتی ہے تو آپ نارمل ہیں۔

12۔ کیا لوگوں کو پیسے پر اہمیت دیتے ہیں؟ کیا کبھی بغیر لالچ کے کسی بیگانے کے کام آئے ہیں؟ اگر یہ سب کام آپ کرتے ہیں تو آپ نارمل ہیں۔

13۔ اگر آپ سچ بولتے ہیں اور بے اختیار بولتے ہیں تو آپ نارمل ہیں۔

14۔ اگر آپ محبت اور جنسی تعلق میں فرق کرنا جانتے ہیں تو آپ نارمل ہیں۔

15۔ اگر آپ اپنے حلقہِٕ احباب میں اپنے حسِ مزاح کی وجہ سے مشہور ہیں تو آپ نارمل ہیں۔

16۔ اگر آپ دوسروں پر اپنے نظریات مسلط نہیں کرتے ہیں تو آپ نارمل ہیں۔

اب ذرا اپنے ارد گرد دیکھیے اور بتائیے کہ آپ کو کتنے نارمل انسان نظر آتے ہیں۔ شاید چند لوگ جن کو آپ انگلیوں پر گن سکتے ہیں؟ اگر ایسے نایاب لوگ آپ کو مل جائیں تو ان کی قدر کریں اور کوشش کریں کہ ان کی صحبت اختیار کرسکیں تاکہ وہ آپ کی شخصیت پر کوئی مثبت تإثر چھوڑ سکیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments