قندیل بلوچ وکٹم ہیں یا رول ماڈل؟

قندیل بلوچ کی برسی پر پھر سے یہ بحث چل نکلی ہے کہ ایک عورت کا غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے یہ قتل صرف عورت کا ہی کیوں؟ غیرت کے نام پر یہ قتل مرد کا کیوں نہیں کیا جاتا جو کہ کہ آزادی کی جستجو میں گناہ کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے لیکن اس کے بدکردار ہونے کا شبہ کسی کو نہیں گزرتا اور نہ ہی کوئی اس کو داغدار کرتا ہے اسے معاشرہ قبول کرتا ہے جب کہ عورت اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی کوشش کرتی ہے یا کوئی بھی ایسا فیصلہ لیتی ہے جو کہ معاشرہ قبول نہیں کرتا تو اسے دھتکار دیا جاتا ہے اسے معاشرے میں عزت نہیں ملتی۔

Read more

کم ظرفی اور سوشل میڈیا سائیکالوجی

سوشل میڈیا رابطے کا ایک ڈیجیٹل ذریعہ ہے سوشل میڈیا کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ جس انسان سے آپ انٹریکٹ کر رہے ہیں وہ آپ کے سامنے نہیں ہوتا نہ آپ اس کو جانتے ہیں لہذا آپ کسی بھی طرح کے رد عمل کی پرواہ نہیں کرتے اور ایک اور ریسرچ کے مطابق یہ بات جاننے کو ملی ہے کہ ڈیجیٹل فارم پر چاہے وہ ٹیکسٹ میسج ہو ای میل ہو یا سوشل میڈیا ہو جذبات کا اظہار چاہے وہ مثبت ہوں یا منفی آمنے سامنے ہونے کی نسبت قدرے آسان ہوتا ہے۔ میں نے یہ دیکھا ہے کہ ہم بحیثیت انسان جو کچھ بھی ہیں ہم میں سے اکثر لوگ اپنی اوقات دکھانے میں دیر نہیں لگاتے اور آپ کو یہ کیسے پتہ چلے گا کہ آپ کی اوقات کیا ہے آئیے میں آپ کو اس کا فارمولا بتاتی ہوں۔

Read more

اردو: اشرافیہ کی زبان

اردو کے قومی تشخص کا تعلق دو قومی نظریے سے ہے۔ مثال کے طور پر آپ مسلمان ہیں اور آپ بنگالی بولتے ہیں تو آپ پاکستانی تو ہیں لیکن اتنے پاکستانی نہیں ہیں جتنا کہ ایک اردو بولنے والا۔ اردو کو مسلمان کرنے کا نظریہِٕ پاکستان سے گہرا تعلق ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اردو صدیوں سے ہندوستانی زبان کا درجہ رکھتی ہے۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا مذہب کا تعلق زبان سے ہوتا ہے؟ اگر مذہب پہچان

Read more

مذہبی، معاشرتی، لسانی اور ثقافتی دیواریں گرا دیں تو صرف انسانیت بچتی ہے

میری طرح یقیناً آپ بھی کبھی کبھی معاشرے کی ان فرسودہ روایات سے تنگ آجاتے ہوں گے جو ہمارے گلے کا طوق بنا دی گئیں۔ اور کبھی کبھار میری طرح آپ کے دل کے کسی کونے میں بھی یہ آواز گونجتی ہوگی ”میں دنیا داری نبھانے والا بندہ نہیں“۔ جی ہاں۔ ہم سب دنیاداری نبھانے کے لئے ہی تو کررہے ہیں۔ ہم اپنی ساری زندگی جس معاشرے کی سوچ اور پیرہن کو اوڑھنے میں صرف کردیتے ہیں۔ وہ معاشرہ بدلے

Read more

وقت آگیا ہے کہ ریاست سے سرکاری مذہب کا تصور ختم کیا جائے

مذہب میں بہت کچھ ایسا ہے جس کی تعریف میں بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے۔ لیکن جب بات غریب اور امیر کی آتی ہے تو مذہب غریب کے لئے تو ایک فلسفہ ہے۔ ایمان ہے۔ یقین کی بات ہے۔ اس کا جینا بھی ہے اور مرنا بھی۔ لیکن جب یہ امرإ جاگیردار حکومتی اداروں ملٹری اور ملاّ الائنس کے ہتھّے چڑھتا ہے تو صرف اور صرف عوام الناس کو کنٹرول میں رکھنے ان کی چیختی آوازوں کا گلا دبانے

Read more

معذور بچے: خدا کے باغ میں کھلتے خوبصورت پھول

ہم بچپن سے ایسے بہت سے مفروضات اپنے معاشرے میں سنتے آرہے ہیں جو جسمانی اور ذہنی طور پر معذور بچوں کو اس طرح سٹگمٹائز کرتے ہیں کہ وہ احساسِ کمتری کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ ان کی عزّتِ نفس کو کُچلا جاتا ہے۔ جہاں ایسے بچے ہمیں ایسے معاشرے میں دوہرے چیلنج کا سامنا کرتے نظر آتے ہیں۔ درحقیقت ان کے والدین بھی اس سٹگما کا شکار ہوتے ہیں۔ جب بھی لوگ کسی جسمانی یا ذہنی معذور بچے کو

Read more

دو ٹکے کا مرد

جیسے جیسے عورت مارچ قریب آرہا ہے قدامت پسند طبقے کی بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔ عورت مارچ ہونے سے پہلے ہی بہت سی چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔ کوئی بائیکاٹ کی بات کررہا ہے تو کوئی بے شرمی اور بے حیائی سے تعبیر کرکے اسے اسلام کے خلاف جنگ قرار دے رہا ہے۔ پچھلے مارچ کے پلے کارڈز پر دوبارہ تنقید ہوتی نظر آرہی ہے۔ ٹاک شوز میں بھی یہی موضوع زیرِ بحث ہے جہاں فیمینسٹ نمائندہ عورتوں کی

Read more

قومیتی مزاحمت اور سوشل میڈیا پر پابندی

سوشل میڈیا عوام کی آواز ہے اور یہ ان سب آوازوں کو سنتا ہے اور باقی لوگوں تک پہنچاتا ہے جن کو عمومی طور پر یا قومی سطح پر پزیرائی نہیں ملتی۔ ڈیجیٹل یا پرنٹ میڈیا جن موضوعات پر بات کرنے سے کتراتے ہیں وہ آوازیں سوشل میڈیا پر ہمیں نظر آتی ہیں۔ اب دو طرح کے سوالات ہیں ایک تو یہ کہ کیا یہ آوازیں اپنا وجود رکھتی ہیں؟ اور ان مسائل کو سنے جانا اور حل کرنا ضروری

Read more

فنونِ لطیفہ کا مذہب سے کیا تعلق ہے؟

موجودہ دور میں جہاں معاشرتی مساٸل کو حل کرنے کے لٸیے مختلف مکتبہِٕ فکر کے لوگوں کو آپس میں مل بیٹھ کر سنجیدگی سے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے, وہاں ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ سیکولرزم اور بنیاد پرستی کے مابین فاصلہ روز بروز بڑھتا چلا جا رہا ہے اور اس فرق نے مکالمے کی سپیس کو ختم کردیا ہے۔ یہ رویہ پاکستانی معاشرے کے مستقبل کو تو مزید متاثر کرے گا ہی۔ جو موجودہ دور

Read more

پاکستانی مرد کا ویلینٹائن

پاکستان جیسے روایتی معاشرے میں جہاں جذبوں کا اظہار بے شرمی اور بے حیائی تصوّر کیا جاتا ہے۔ جہاں شادی شدہ جوڑے بھی شادی کے بہت سالوں بعد پبلک میں آپ کو کتّوں کی طرح لڑتے تو دکھائی دیں گے مگر جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنے والا مرد کبھی اپنی بیوی سے محبت بھرے انداز میں پانی کا گلاس مانگ لے تو گھر میں ایک ہلچل سی پیدا ہو جائے گی اور پکّی عمر کو پہنچ جانے والے مرد نما بچّے کی امّاں اُسے ایک کونے میں لے جا کر بہو کے عیب گنوانے لگیں گی یا زمانہ اسے زن مریدی کا طعنہ دے دے کر اُسکی عزّتِ نفس کو کچلتا رہے گا۔

Read more

مرد کو کیا چاہیے؟ محبوبہ، بیوی کال گرل یا رکھیل؟

محبوبہ اور بیوی کی طرف رحجانات کی تفریق پدرسری نظام کے شکار مرد کی دوغلی شخصیت کی عکاس ہے۔ مرد اور عورت کے تعلق کے معیار کو استوار کرنے کے حوالے سے پاکستانی معاشرے میں بہت تفریق پاٸی جاتی ہے۔ پاکستانی معاشرے میں مرد اور عورت دونوں تعلق استوار کرنے کے نظریے کو مختلف زاویوں سے دیکھتے ہیں۔ جس میں تفریق اور اختلاف کی بنیادی وجہ مرد اور عورت کی ذہنی سطح کا وہ بنیادی فرق ہے جو اس معاشرے

Read more

پاکستانی مرد حور کے نظریے کو کیسے دیکھتے ہیں؟

حال ہی میں، وزیر اعظم عمران خان صاحب کا حوروں کے متعلق متنازعہ بیان وائرل ہو رہا ہے۔ ایک ٹرینکولائیزر کا اثر انہیں ایسے فریبی خیالات کی طرف لے جاتا ہے جس سے ان کے آس پاس موجود خواتین پر مشتمل پیرامیڈیکل عملہ انہیں حوروں کی مانند نظر آنے لگتا ہے۔

Read more

”میرے پاس تم ہو“ : خاتونِ خانہ اور ورکنگ لیڈی کے بارے میں غلط فہمیاں

خلیل الرّحمٰن قمر کے کے حال ہی میں آنے والے ڈرامہ سیرئیل ”میرے پاس تم ہو“ کے بارے میں بہت سی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں لیکن جس بات سے مجھے سب سے زیادہ تکلیف پہنچی ہے وہ خاتونِ خانہ اور ورکنگ لیڈی کے بارے میں کھینچا گیا ایسا نقشہ جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے مگر یہ نظریہ پدرسری نظام کا عکاس ضرور ہے۔ سب سے پہلی غلط فہمی یہ ہے کہ جاب کرنے والی عورتوں کا کردار

Read more

خدا کی پہچان کا سفر

سینما ہال سے نکل کر گھر پہنچتے ہی اُسامہ بستر پر اوندھے منہ جا گرا۔ ٹائم پیس پر صبح کا الارم لگا کر سونے ہی والا تھا کہ کوہِ ندا پہ بشارت کی آواز گونجنے لگی۔ بازگشت ارتعاش پیدا کرتے ہوئے خطِ استوا پر پھیلنے لگی۔ ڈوبتے ستاروں کو ضِد تھی کہ خدا کو دو گھڑی آرام کرنا چاہیے۔ صبح اٹھتے ہی اُسامہ نے ایک لمبی انگڑائی لی اور زمانے کے کیلینڈر پر تاریخ بدل دی۔ وہ ہر روز دس

Read more

کیا آپ ایک نارمل انسان ہیں؟

نارمل انسانوں میں چند ایسی خوبیاں ہوتی ہیں جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں۔ یہ کسی سائنسدان کا تجزیہ نہیں ہے لیکن میرا ذاتی مشاہدہ ضرور ہے۔ آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہم سب کتنے نارمل ہیں؟ 1۔ اگر آپ کتب بینی کے عادی ہیں۔ اور بہت ساری کتابیں کسی تنقید کے نقطہِٕ نظر سے نہیں بلکہ صرف وقت گزاری کی غرض سے پڑھتے ہیں۔ اور آپ کا یہ مشغلہ آپ کے ذہن کو خوراک اور تازگی

Read more

آخر پھٹتے آموں کے کیس میں ایسا ہے کیا؟

جنرل ضیا کے بیٹے اعجاز الحق نے محمد حنیف کو ایک ارب روپے کا ہتکِ عزت کا لیگل نوٹس بھیجا جبکہ آئی ایس آئی سے ہونے کا دعویٰ کرنے والے کچھ لوگ کتاب کے اردو ترجمے کی کاپیاں ضبط کرکے لے گئے۔ اعجاز الحق کا آئی ایس آئی کی مدد سے منظرِ عام پر آنے والا ردِّ عمل ہمیں بتاتا ہے کہ ضیا کا برین چائلڈ آج بھی زندہ ہے اور اس ملک سے آمریت کاخاتمہ نہیں ہو سکا۔ پاکستان

Read more

کیا آپ نے کسی نصابی کتاب میں اسلام میں مرد کے مقام پر کوئی مضمون پڑھا؟

ذرا اپنے د ماغ پر زور دیں تو ہمیشہ ماضی کی باز گشت آپ کو یہی موضوع دہرانے پر مجبور کرے گی کہ آئیے آپ کو بتائیں اسلام میں عورت کا مقام کیا ہے؟ کیا یہ کسی ایسے محرک کی طرف اشارہ ہے جو کہ ایک طرف تو عورت کو کٹہرے میں لاکر کھڑا کرتا ہے جبکہ دوسری طرف اسے مذہب اورمعاشرے کے اس پر کیے جانے والے احسانات کے بوجھ تلے اتنا دبا دینا چاہتا ہے کہ وہ کبھی

Read more

بیڈ روم کی سیاست سے ڈرائنگ روم کی سیاست تک

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی لیک آڈیوز اور ویڈیوز کے معاملے کی ضرورت سے زیادہ کوریج نہ صرف سیاسی طور پر اخلاقی گراوٹ کی علامت ہے بلکہ عوام کی ذہنی پستی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔ پاکستان میں اشرافیہ کس قدر معاشرتی اقدار کو دامن میں چھُپائے پھرتے ہیں اس سے تو کوئی نا واقف نہیں۔ مگر ایسی خبروں کا ضرورت سے زیادہ چرچا ہونا حقیقی صحافت کی موت بھی ہے۔ بنیادی سوال یہ ہے کہ، ”ہمیں کیوں

Read more

پیرخانہ: گدی نشینوں کی ایک کمین عورت کی کہانی

سورج غروب ہوتے ہی ہر طرف دھندلکا چھانے لگا۔ پیڑوں کے بڑھتے ہوئے سائے اندھیر نگری کے کوٸی دیوہیکل جن معلوم پڑتے تھے۔ خاموشی گلا پھاڑ کر چیخنے لگی تھی۔ ان گنت حشرات یکلخت فضا میں چھاٸی اداسی پر ماتم کرنے لگے۔ چند برس قبل پیر شہاب الدّین نے اپنے سگے بھاٸی کو گدّی کے راستے سے ہٹانے کے لٸیے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ دربار پر تالے پڑے رہے۔ خوف اور سناٹا کچھ دن چھایا رہا۔ درسگاہ بھی

Read more

حرام خور (افسانہ)۔

اس بار پنڈ کا جاڑا اور بھی جان لیوا تھا۔ جیسے جیسے رات ڈھلتی تھی رگوں میں خون جمتا تھا۔ رات کے 9 بجے تھے۔ پگڈنڈی چپ چاپ سو رہی تھی۔ پہلے تو کبھی کبھار کتے بھونکتے تھے جیسے میلوں دور اپنا ہی کوئی جہان بستا ہو ان کا جہاں انسانوں کو جانے کی اجازت نہ ہو۔ شبنم کے قطروں نے بھی جاڑے سے دوستی کرلی۔ سیلن تو نام کو نہیں۔ ہر شے جاڑے کی ساتھی بن گئی۔ ہر کوئی

Read more

یہ ”فیمینزم“ کا رونا دھونا آخر ہے کیا؟

اچھے خاصے تعلیم یافتہ لوگ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آیا یہ فیمینزم کا رونا دھونا آخر ہے کیا؟ جب عورت اپنے نظریے اور حقِ رائے کی آزادی اور انفرادیت کی بات کرتی ہے تو اسے سادہ الفاظ میں فیمینزم کہا جاتا ہے فیمنزم کی ضرورت ہمارے اپنے معاشرے کے ان مسائل سے جڑی ہوئی ہے جن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ضروری ہے۔ عورت کے حقوق کا یہودی ایجنڈے یا انگریزوں کی مادر پدر آزاد ثقافت اپنانے سے

Read more