فیملی پر حملہ کرنے والوں کو نہ بخشیں: وزیراعظم کی سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایت


وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ٹیم سے کہا ہے کہ ان کے اہل خانہ پر لفظی حملہ کرنے والوں کو نہ چھوڑا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو نئی ہدایات جاری کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو آپ کے اہل خانہ پر حملے کرے اس کو نہ بخشا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان گرے ہوئے لوگوں نے بشریٰ بیگم پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بیگم کلثوم نواز کے خلاف ایک لفظ بھی استعمال نہیں کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللّٰہ جیسے لوگوں سے ہے۔ جو گٹر سے آئے ہوئے لوگ ہیں، جرائم پیشہ اور قاتل۔

Facebook Comments HS