پاکستان میں جمہوری حکومت اور پر امن احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، امریکا


\"jhonkirby\"

واشنگٹن:ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت اور پر امن احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان امریکی وزارت خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی پر زور مذمت کرتا ہے، پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملہ بزدلانہ اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت کرتا ہے، ساتھ ہی پرامن احتجاج کےحق کی بھی حمایت کرتے ہیں لیکن تحریک انصاف کا احتجاج پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments