آفس سے بیڈروم تک بھارتی اداکارہ حنا خان کے سارے راز فاش ہو گئے
فلم ہیکڈ (Hacked) میں فون، ای میل اور سمیرا کی پرسنل تصویریں بھی 19 سال کا ایک لڑکا ہیک کر لیتا ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ حنا اس لڑکے کی وجہ سے کافی پریشان ہوجاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلم ہیکڈ (Hacked)کی کہانی کچھ اس طرح ہے کہ بھارتی اداکارہ حنا خان کے آفس سے بیڈروم تک سارے راز لیک ہو گئے۔ ویڈیو ٹریلر میں لو اور کرائم کے سہارے ہیکنگ کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ ٹریلر میں انٹرنیٹ اور آن لائن سہولیات ڈیجیٹل ڈیٹا کے خطروں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ فلم ہیکڈ 17 فروری کو ریلیرز ہوگی۔
حنا خان (Hina Khan) جلد ہی فلم ہیکڈ (Hacked) کے ساتھ سلور اسکرین پر ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ فلم ہیکڈ کا ٹریلر (Trailer) ریلیز ہوچکا ہے۔ فلم میں حنا خان اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں سائبر کرائم کے ساتھ گلیمر کا زوردار تڑکا لگنے والا ہے۔ فلم کو وکرم بھٹ (Vikram Bhatt) ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔
فلم ہیکڈ (Hacked) کی کہانی ہیکر کے ارد۔گرد گھومتی ہے۔ فلم میں حنا خان کا نام سمیرا ہے جو کارپوریٹ آفس میں کام کرتی ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ سمیرا سے ایک 19 سال کا لڑکا بیحد پیار کرتا ہے لیکن حنا اس سے صاف منع کردیتی ہیں۔ حنا سے نفی میں جواب سننے کے بعد یہ لڑکا کرائم کی طرف بڑھتا ہے۔ فلم میں وہ سمیرا کے سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کر لیتا ہے اور پھر اس کےساتھ بلیک میلنگ کا کھیل شروع کرتا ہے۔ 19 سال کے اس لڑکے کا کردار روہن شاہ (Rohan Shah) نے نبھایا ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ حنا اس لڑکے کی وجہ سے کافی پریشان ہوجاتی ہیں۔


