مقتولہ بچی کے ماموں نے مجھے دو بار بد فعلی کا نشانہ بنایا: کمسن حوض نور سے زیادتی اور قتل کے ملزم کا اعتراف

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نوشہرہ میں ننھی بچی حوض نور کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے ملزم نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ بچی کے ماموں نے اسے دو بار بد فعلی کا نشانہ بنایا، چناچہ اس نے انتقاماً بچی کے ساتھ زیادتی کی۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق نوشہرہ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی بچی حوض نور کے ملزم نے عدالت میں تہلکا خیز انکشافات کئے ہیں۔عدالت کے رو برو اعتراف جرم کرتے ہوئے ملزم نے کہا کہ بچی کے ماموں نے اسے دو بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس نے کہا کہ اس نے انتقام لینے کی خاطر بچی کو چیز دلانے کے بہانے کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران بچی نے شور مچانا شروع کر دیا اور شور سے ڈرتے ہوئے اس نے گلا دبا کر بچی کو قتل کر دیا۔

مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *