اسلامی نظریاتی کونسل کا پینل آج فلم ”زندگی تماشہ“ کا جائزہ لے گا


اسلامی نظریاتی کونسل کو ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ”زندگی تماشہ“ کے جائزے کے لئے حکومت کی جانب سے بھیجا گیا خط موصول ہو گیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے خط موصول ہوا ہے اور حکومت نے فلم کے حوالے سے ایک پینل بنانے کا کہا ہے۔ اس سلسلہ میں آج (جمعرات) اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں فلم کے جائزے کیلئے پینل کے ممبران کا فیصلہ کریں گے، یہ پینل خود فلم کا جائزہ لے گا اور اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک لبیک پاکستان سمیت دیگر دینی جماعتوں کے سخت ردعمل کو دیکھتے ہوئے پنجاب اور سندھ میں فلم ’زندگی تماشا‘ پر پابندی کے بعد وفاق نے بھی رواں ماہ 24 جنوری کو فلم کی نمائش روک دی ہے جبکہ وفاق المدارس نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ فلموں اور ڈراموں کے ذریعے شعائر اسلام کا تمسخر اڑانابند کیا جائے۔ غیر محسوس طریقے سے اسلامی تہذیب و تمدن کے نقش مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومت نوٹس لے۔ جبکہ جے یو آئی کے رہنما قاری عثمان کا کہنا ہے کہ شعائر اسلام اور مذہب کی توہین برداشت نہیں۔ فلم ’’زندگی تماشا‘‘ پر فوری پابندی لگائی جائے۔

دوسری طرف معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مرکزی فلم سنسر بورڈ نے فلم ‘‘زندگی تماشہ’’ کا تنقیدی جائزہ لینے کے لئے فوری طور پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments