عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے پانچویں شادی کر لی۔
امریکی اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے 52 سال کی عمر میں پانچویں شادی کر لی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اداکارہ نے یہ شادی 74 سالہ فلم پروڈیوسر جان پیٹرز کے ساتھ کی ہے۔ پامیلا اینڈرسن اور جان پیٹرز کا 35 سال قبل معاشقہ تھا۔ اس کے بعد دونوں کی راہیں جدا ہوئیں اور پامیلا اینڈرسن نے اس دوران ایک سے زائد شادیاں کیں۔ اب بالآخر ان کی 35 سال پرانی محبت ایک بار پھر جوش میں آئی اور دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق پامیلا اینڈرسن اور جان پیٹرز کی شادی کی تقریب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر میلیبو میں گزشتہ پیر کے روز ہوئی۔ شادی کی تقریب میں دونوں کے بچے بھی شامل تھے۔ جان پیٹر کی بھی یہ پانچویں شادی ہے۔ شادی کے بعد جان پیٹرز نے ہالی ووڈ رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میں جس عورت سے چاہتا شادی کر سکتا تھا لیکن میں ہمیشہ سے پامیلا کے ساتھ شادی کرنے کا خواہش مند تھا۔ میرے اردگرد ہر طرف خوبصورت لڑکیاں ہیں۔ میں ان میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکتا تھا، لیکن 35 سال سے میری شدید خواہش تھی کہ پامیلا میری دلہن بنے۔
پامیلا نے جان پیٹر سے اپنی محبت پر ایک نظم لکھی ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ کیسے وہ بھی ہمیشہ سے جان پیٹرز کی محبت میں گرفتار رہی اور اسے جب بھی ضرورت پڑی، جان اس کی مدد کے لیے ہمیشہ موجود رہا۔


