ق لیگ نے جو سیٹیں جیتیں، تحریک انصاف کی وجہ سے جیتیں: جہانگیر ترین


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ق لیگ نے جو سیٹیں جیتی ہیں وہ تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باعث ہی جیتی ہیں ۔

نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جب ق لیگ سے اتحاد ہوا تھا تو اس وقت سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی تھی اسی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باعث ق لیگ نے سیٹیں جیتی۔ وہاں پر تین نہیں بلکہ دو امیدواروں کے درمیان الیکشن ہوا یعنی ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان جبکہ پی ٹی آئی نے ق لیگ کو سپورٹ کیا ۔

صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ اس سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے باعث انہیں اتنی سیٹیں ملی ہیں؟ جہانگیر ترین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں ہمیشہ اپنا وزن زیادہ اور دوسرے کا کم سمجھتی ہیں۔ ہم اپنا وزن زیادہ سمجھتے ہیں جبکہ وہ اپنا وزن زیادہ سمجھتے ہیں ۔

واضح رہے کہ ق لیگ نے این اے 69، این اے 65 ، این اے 68، این اے 172 کی سیٹیں جیتیں۔ این اے 69 اور این اے 65 سے پرویز الہٰی تحریک انصاف کی مدد سے جیتے۔ این اے 68 سے پرویز الہٰی کے بھتیجے حسین الٰہی جیتے۔ این اے 172 سے وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کامیاب ہوئے۔ ستمبر 2018 میں این اے 69 پر ضمنی انتخاب میں مونس الہٰی کامیاب ہوئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments