ٹی وی ہو یا فلم انڈسٹری، میرے ساتھ دونوں جگہ زیادتی کی جاتی ہے: اداکارہ میرا کی شکایت


اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ٹی وی ہو یا فلم انڈسٹری، دونوں ہی جگہ ان کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔

42 سالہ اداکارہ، ہدایت کارہ اور مصنفہ میرا نے اپنے انٹرویو میں فلم ‘باجی’ کی کامیابی کے بعد اعلان کیا کہ وہ اب ٹیلی ویژن ڈراموں کے حوالے سے بھی سنجیدگی سے سوچیں گی۔ میرا کا کہنا تھا کہ ‘آغاز میں، میں ڈراموں کے حوالے سے سنجیدہ نہیں تھی لیکن اس سال میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میرا فوکس ٹی وی پر بھی رہے گا، ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد پروگرامز میں میزبانی کرتی بھی نظر آؤں گی’۔

البتہ اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری دونوں ہی جگہ مافیا موجود ہے جو ان کے خلاف کام کرتا ہے اور انہیں آگے بڑھنے نہیں دیتا۔

میرا نے اپنے انٹرویو میں مقبول اداکارہ ماہرہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان ٹیلنٹڈ نہیں، اس کے باوجود ان کے حصے کا کام ماہرہ خان کو دے دیا جاتا ہے۔

میرا کا کہنا تھا کہ ‘اداکاری میں کوئی میرا مقابلہ کرے ایسا پاکستان میں تو کوئی نہیں۔ میں ماہرہ خان سے زیادہ باصلاحیت ہوں۔  میں نے اپنے ٹیلنٹ کی بنا پر یہ جگہ حاصل کی جبکہ ماہرہ خان کو یہ مقام صرف اور صرف بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی وجہ سے ملا’۔

میرا نے یہ بھی کہا کہ ماہرہ خان 27 سال کی عمر میں انڈسٹری کا حصہ بنی۔ ان کی اور ماہرہ کی عمر میں زیادہ فرق نہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب میرا نے ماہرہ خان پر تنقید کی ہو۔ اس سے قبل میرا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ماہرہ خان نے بولی وڈ میں کام کرکے ان کی نقل کی جبکہ مداحوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ماہرہ خان کی اداکاری دیکھ کر اپنا وقت ضائع نہیں کریں۔

اداکارہ میرا نے انٹرویو کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ سیاست میں دلچسپی لیتی ہیں اور مستقبل میں سیاست کا حصہ بھی بن سکتی ہیں۔

میرا اس سال اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے ایک فلم پر کام کررہی ہیں، جس کی کہانی بھی انہوں نے خود تحریر کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments