بچپن میں مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے نشے کی لت پڑ گئی: جیسکا سمپسن


39 سالہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جیسکا سمپسن اوائل عمری سے ہی منشیات کی لت میں مبتلا ہو گئی تھی۔ میل آن لائن کے مطابق جیسکا سمپسن نے ’اوپن بک‘ کے نام سے اپنی آپ بیتی لکھی ہے جس میں اس نے انکشاف کیا ہے کہ اسے بچپن میں ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ منشیات کی لت میں پڑ گئی۔ وہ اپنے ساتھ ہونے والے اس سلوک کے باعث شدید ذہنی تناﺅ اور ڈپریشن کا شکار رہتی تھی اور پھر اس نے شراب اور دیگر نشہ آور چیزوں میں جائے پناہ ڈھونڈ لی۔

کتاب میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ اسے کسی مرد نے نہیں بلکہ ایک لڑکی نے جنسی استحصال کا شکار کیا۔ وہ لکھتی ہے کہ ”اس وقت میری عمر محض 6 سال تھی جب ہمارے ایک فیملی فرینڈ کی بیٹی کے ساتھ میں نے بستر شیئر کیا۔ وہ ہمارے گھر آئے تھے اور میں اس لڑکی کے ساتھ سو گئی۔ پھر اس نے میرے ساتھ جو کیا وہ آج بھی میرے لیے ایک خوفناک خواب جیسا ہے۔

اس کے بعد بھی اس لڑکی نے کئی مواقع پر، کبھی ہم ان کے گھر جاتے یا وہ ہمارے گھر آتے، تو اس نے میرے ساتھ یہی سلوک کیا۔ یہ بات میں نے اگلے 6 سال تک اپنے ماں باپ سے چھپائے رکھی مگر میں خود کو ہی غلط سمجھتی تھی۔ چنانچہ مجھ میں ہمت نہیں ہوتی تھی کہ والدین کو بتاﺅں۔

بالآخر میں نے 12 سال کی عمر میں اپنے والدین کو اس واقعے کے متعلق بتایا۔ اس کے بعد میرے والدین نے اس فیملی فرینڈ سے اس واقعے کے حوالے سے تو کوئی بات نہ کی مگر ان کے ساتھ تعلق منقطع کر لیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments