خیر ہو آپ کے سورس کی جو لوگوں کے جنسی تعلقات اور ان کے نتائج تک بریک کرتا ہے: شہباز گل کی عمر چیمہ پر تنقید
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرشہباز گل نے صحافی عمر چیمہ پر سخت تنقید کی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے وزرائے اعظم کے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم دورے کے دوران ہونے والے اخراجات کی تفصیلات شیئر کیں۔ ڈاکٹرشہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گیلانی کے دورے پر چار لاکھ انسٹھ ہزار چار سو اکاون ڈالر،نواز شریف کے دورے پر سات لاکھ باسٹھ ہزار ایک سو ننانوے ڈالر ، شاہد خاقان عباسی کے دورے پر پانچ لاکھ اکسٹھ ہزار تین سو اکاسی ڈالر جبکہ وزیراعظم عمران خان کے دورے پر ارسٹھ ہزار ڈالر خرچہ آیا۔
اس ٹوئٹ پر عمر چیمہ نے ان اعداد و شمار کے ذرائع دریافت کیے تو شہباز گل نے کہا چیمہ صاحب یہ سورس خاصہ مستند ہے اور میں اس کی ذمہ داری لیتا ہوں لیکن خیر ہو آپ کے اس سورس کی جو سونگھ کر لوگوں کے جنسی تعلقات اور انکے نتائج تک کی خبریں بریک کرتا ہے اور پھر ضد کرتا ہے کہ یہ آزادی صحافت بھی ہے۔
جواب میں عمر چیمہ نے کہا کہ ذمہ داری لینے سے فرق نہیں پڑتا۔ آپ ذرائع شیئر کریں۔ آیا یہ وزارت خارجہ کی انفارمیشن ہے؟





