عمران خان نے پنجاب کے ناراض ارکان کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا: عارف حمید بھٹی


تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے ناراض ارکان سے بلیک میل نہ ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عارف حمید بھٹی نے لکھا کہ ’وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے ناراض اراکین اسمبلی سے بلیک میل نہ ہونے کا وزیراعلیٰ کو اشارہ دے دیا۔ جہانگیر ترین نے بیرون ملک جانے سے قبل معاملات طے کرنے کی ہدایت کر دی۔‘

خیال رہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے 20 اراکین اسمبلی کا گروپ سامنے آیا ہے جس نے حکومت سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ اس گروپ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سائے میں تشکیل پایا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments