پی ٹی آئی اور ق لیگ کے باغی ارکان رابطے میں ہیں: رانا تنویر حسین

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی ) رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف اور اُس کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے باغی ارکان ہمارے رابطے میں ہیں ۔

رانا تنویر نے ایک بیان میں کہاکہ وفاق اور پنجاب میں حکومت کی تبدیلی مسلم لیگ (ن) کے ٹارگٹ میں شامل ہے۔ تاہم انہوں نے کسی بھی نوعیت کے لندن پلان یا پارٹی قیادت کی طرف سے لندن طلب کیے جانے کی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عمران خان حکومت کو ملک سنوارنے کا پورا موقع دیا۔ لیکن موجودہ حکومت ملک کو دیوالیہ کردیا ہے، سلیکٹڈ حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے۔ رانا تنویر نے یہ بھی کہا کہ فوری الیکشن مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ ہے ۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *