بھارتی فلم انڈسٹری میں ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ کا انکشاف: 60 ہزار میں بکنے والی جونئیر اداکارہ کو بچا کیا گیا


مہاراشٹر کی ممبئی پولیس نے سیکس ریکیٹ سے مبینہ طور پر وابستہ بالی ووڈ کے ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر کو ورسووا سے گرفتار کیا ہے۔ اس معاملہ میں ایک میک اپ آرٹسٹ اور جونئیر اداکارہ کو بچا لیا گیا ہے ۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ اس سیکس ریکیٹ کے تار کئی اہم شخصیات سے ملتے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پختہ ثبوت ملنے کی بنیاد پر سول سروسیز برانچ نے 32 سالہ نویل پریم لال آریہ کو گرفتار کیا۔ وہ دو متاثرہ خواتین کا 60 -60 ہزار روپے میں سودا کر رہا تھا ۔

ملزم سے پوچھ گچھ میں پولیس کو پتہ چلا کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے یہ ریکیٹ چل رہا تھا اور کئی ماڈل گرلز اور بالی ووڈ سے وابستہ لوگ اس میں شامل ہیں۔ سول سروسیز برانچ کے سینئر افسر نے بتایا کہ بچائی گئی دونوں خواتین مغربی بنگال سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ دہلی میں اس سیکس ریکیٹ سے جڑے دلال اشون کمار کے رابطے میں تھیں، جس نے انہیں ممبئی بھیجا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں آریہ کے دو دیگر ساتھی فرار ہیں۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیق جاری ہے ۔

اسی ماہ کے شروع میں بالی ووڈ کے ایک پروڈکشن منیجر کو مبینہ طور پر سیکس ریکیٹ میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ ملزم کو جوہو کے مضافی علاقہ میں مبینہ طور پر ایک چار ستارہ ہوٹل میں چل رہے سیکس ریکیٹ کے معاملہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ افسران نے بتایا تھا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایس ایس برانچ نے زیڈ لکزری ریزیڈینسی ہوٹل سے پروڈکشن منیجر کو گرفتار کیا تھا ۔

انہوں نے بتایا تھا کہ چھاپے کے دوران ازبکستان کی دو لڑکیوں کو بھی وہاں سے بچایا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اس سے پہلے 23 دسمبر کو ایس ایس برانچ نے اسی ہوٹل سے سیکس ریکیٹ میں شامل تین خواتین کو بچایا تھا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments