40 سالہ اداکارہ کامیہ پنجابی نے اپنے بوائے فرینڈ شلبھ دانگ سے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا


بھارتی ٹی وی کی 40 سالہ اداکارہ کامیہ پنجابی نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کامیہ پنجابی کے بوائے فرینڈ شلبھ دانگ دہلی کے رہنے والے ہیں ۔

بگ باس سے اپنی شناخت بنانے والی اداکارہ کامیہ پنجابی نے حال ہی میں اشارہ دیا تھا کہ وہ جلد ہی دوبارہ شادی کرنا چاہتی ہیں۔ اب انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ شلبھ ڈانگ کے ساتھ شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تصدیق کر دی ہے کہ وہ دوبارہ شادی کر رہی ہیں۔ کامیہ کی شادی اگلے ماہ 10 فروری کو ہوگی ۔

کامیہ پنجابی کی یہ دوسری شادی ہے ۔ کامیہ کی پہلی شادی بزنس مین بنٹی نیگی سے ہوئی تھی ، لیکن یہ شادی طویل عرصہ تک نہیں چل سکی اور دونوں نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں میں رضامندی سے طلاق ہوئی تھی۔ کامیہ کی پہلی شادی سے ان کی ایک بیٹی ہے ۔

کامیہ پنجابی کے ہونے والے شوہر شلبھ دانگ دہلی کے رہنے والے ہیں اور ہیلتھ کیئر انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments