اداکارہ نور بخاری نے عون چودھری سے دوبارہ شادی کا فیصلہ کر لیا: عامر لیاقت حسین کا انکشاف


اداکارہ نور بخاری شوبز سے علیحدگی اختیار کرچکی ہیں اور گزشتہ دنوں ان کی پانچویں شادی کی افواہیں زیرگردش رہیں۔  اب ممتاز عالم دین اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ نور بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور اپنے سابق شوہر عون چودھری سے دوبارہ شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ “تم آگئے ہو نور آگیا ہے… نور بہن نے عون بھائی سے بیٹی کی خاطر دوبارہ شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عظیم عورت۔ قدر مزید بڑھ گئی اور عون بھائی کو تو جانتے ہی ہوں گے آپ!!”

عامر لیاقت حسین نے اپنی اس ٹوئیٹ کے ساتھ نور بخاری اور عون چودھری کی ایک تصویر بھی شیئرکی ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل نو ر نے بھی عون چودھری کی تصویر شیئر کی تھی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ ” میرا ہیرو”

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نور بخاری کی پانچویں شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں جن کی نور بخاری کی جانب سے تردید بھی کی گئی تھی۔ دو سال قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی چار شادیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ ان کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بھاتی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔ 37 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔

نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی، عون سے ان کی بیٹی فاطمہ بھی ہے۔ولی حامد خان سے 2015 میں نور بخاری نے چوتھی شادی شادی کی۔ گھریلو تنازعات کے باعث شادی زیادہ عرصہ نہ چل پائی اور ستمبر 2017 میں نور بخاری نے عدالت کے ذریعے ولی حامد خان سے خلع لے لی۔

عون چوہدری تحریک انصاف کے رہنما ہیں، عمران خان سے ان کی دیرینہ قربت اور وفاداری ہے۔ عون چوہدری وزیر اعظم کے اس قریبی حلقے کا حصہ تھے جو جنوری 2018 میں ان کی تیسری شادی کا راز داں تھا۔ اگست 2018 میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد عون چوہدری اس مختصر وفد کا بھی حصہ تھے جو نومنتخب وزیر اعظم کے ساتھ عمرہ کرنے سعودی عرب گیا۔ اس دورے کے دوران ہی غیر مصدقہ خبرین آئی تھیں کہ عون چوہدری دیار مقدس میں اپنی سابق اہلیہ نور بخاری کے ساتھ ایک ہی گاڑی میں دیکھے گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments