ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک نے تائب اداکارہ رابی پیرزادہ کو کھری کھری سنا دیں


مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو پھیلانے اور جان بوجھ کر اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے اداکار اور گلوکار وں کو بددعا دی تو ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک نے تائب گلوکارہ کو کھری کھری سنا دیں۔

تفصیل کے مطابق ۔سوشل میڈ یا ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر رابی پیرزادہ نے کہا کہ آج میں خانہ کعبہ کے سامنے آپ کو بتا رہی ہوں۔ جس نے میری ویڈیو لیک کی جس نے میری ویڈیو بنائی، جس نے میری ویڈیو پھیلائی۔ اللہ جانتا ہے میری ایسی کوئی خواہش نہیں تھی۔ انشااللہ وہ دنیا میں اور آخرت میں عبرت کا نشانہ بنیں گے۔

اپنے آفیشل اکاونٹ سے رابی پیرزادہ کا کہنا تھاکہ وہ تمام اداکار اور گلو کار بھی جہنم میں جائیں گے جو اپنی شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنی ویڈیوز جان بوجھ کر لیک کرتے ہیں۔

جوابی ٹوئٹ میں صندل خٹک نے رابی پیرزادہ کو کہا کہ ایسا کام ہی نہ کریں کہ دوسروں کو بددعائیں دینی پڑیں،ایسا کام ہی نہ کریں کہ دوسرے لوگوں کو بد دعائیں دینی پڑیں تمہاری یہ بد دعائیں تمہیں ہی لگیں گی ابھی بھی negativity ہے تم میں۔ سدھری نہیں ہو، اخانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر بھی ان کو بددعا دے رہی ہو جن کا قصور بھی نہیں۔ قصور خود کا اور بددعائیں دوسروں کو ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments