ندا چوہدری کے مبینہ فحش ڈانس پر لاہور کا معروف محفل تھیٹر سیل کر دیا گیا
ضلعی انتظامیہ لاہور نے معروف ڈانسر ندا چوہدری کے مبینہ فحش ڈانس پرلاہور کے مشہور محفل تھیٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کردیا ہے۔ تھیٹر انتظامیہ پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو شکایت موصول ہوئی کہ محفل تھیٹر میں سٹیج ڈرامےکےدوران قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے جب تحقیق کی تو ڈرامہ ’یہ میرا دل ہے‘ میں معروف ڈانسر ندا چوہدری نےانتہائی فحش ڈانس کیا تھا جس پر اے سی شالیمار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے محفل تھیٹر کو سیل کردیا ہے جبکہ تھیٹر انتظامیہ سے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے جواب طلبی بھی کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی تھیٹر کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


