پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ کوئی بھی اداکار یا اداکارہ کنوارہ نہیں: اداکارہ ثروت گیلانی


اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ کوئی بھی اداکار یا اداکارہ کنوارہ نہیں۔ یہ سوال کہ کون سا پاکستانی فنکار کنوارہ ہے، اس کا جواب دینا اس لیے مشکل ہے کہ یہاں شاید کوئی کنوارہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثروت گیلانی سے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ ان فنکاروں کے نام بتائیں جو اب بھی کنوارے ہیں۔ اس سوال پر ثروت گیلانی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ان کے خیال میں شاید پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ کوئی بھی فنکار کنوارہ نہیں۔ اس جواب کے بعد اداکارہ اور میزبان دونوں نے قہقہہ لگایا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ ثروت گیلانی کے بیان پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں اور ساتھ میں یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا واقعی اداکارہ کا بیان ایک حقیقت بھی ہے؟ واضح رہے کہ ثروت گیلانی گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس اور بیانات کے باعث تنقید اور تنازعات کی زد میں رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے سیر و سیاحت کے غرض سے اپنے شوہر کے ہمراہ یورپی ملک کا دورہ کیا تھا جہاں ان دونوں نے ایک بے باک تصویر لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی تھی۔

بعد ازاں قدامت پسندوں نے اس بات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا جیون ساتھی ہیں، ان دونوں کو بے باک تصویر کھینچوانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس تنقید کے بعد اداکارہ نے بھی بھرپور جواب دیا اور کہا کہ جو لوگ انہیں ناپسند کرتے ہیں، وہ انہیں فالو کرنا چھوڑ دیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments