سعودی عرب میں غیر اخلاقی حرکات پر درجنوں خواتین سمیت 593 افراد گرفتار


سعودی عرب میں نازیبا لباس اور حرکات کے معاملات بڑھتے ہی جا رہے ہیں، حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے ایسی حرکات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور ہر ہفتے مملکت کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں افراد کیے جا رہے ہیں تاہم پکڑے جانے کا خوف بھی مردوں اور خواتین کو نامناسب لباس پہننے اور دیگر غیراخلاقی حرکات سے روکنے میں کامیاب نہیں ہو پایا۔

ریاض اور جدہ کے بعد اب الجوف کے علاقے میں بھی غیر اخلاقی لباس پہننے، اُونچی آواز میں میوزک سُننے اور پبلک مقامات اور بسوں پر نازیبا کلمات لکھنے پر سینکڑوں افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ سعودی اخبار عاجل نے رپورٹ دی ہے کہ محکمہ امن عامہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ سعودی سماجی و مذہبی اقدار کی منافی حرکات میں ملوث ہونے پر اب تک 593 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں درجنوں خواتین بھی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ گرفتاریاں نامناسب لباس پہن کر عوامی مقامات پر گھُومنے کے باعث ہوئی ہیں۔ جبکہ باقی گرفتاریاں آبادی والے علاقوں میں گاڑیوں میں اُونچی آواز میں میوزک سُننے، پبلک مقامات اور بسوں وغیرہ میں فحش کلمات لکھنے پر ہوئی ہیں۔ جبکہ کچھ لوگوں کو عوامی مقامات پر بوڑھوں اور معذور افراد کے لیے مختص نشستوں پر بیٹھنے پر بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

محکمہ امنِ عامہ نے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد کو سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس مقصد کے لیے انہیں متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے تبوک میں بھی تین خواتین کو نامناسب لباس پہننے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تبوک پولیس کے مطابق یہ خواتین عوامی مقام پر ایسا لباس پہن کر گھُوم رہی تھیں جو سعودی سماجی اقدار کے منافی تھا۔

گشت پر موجود پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ عوامی مقامات پر گاڑیوں میں اُونچی آواز میں میوزک لگا کر سُننے پر بھی بہت سے لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر نامناسب لباس پہننے اور بلند آواز میں موسیقی سے لطف اندوز ہونے پر 31 مردوں اور خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاض سیزن کے دوران بین الاقوامی میوزک فیسٹیول کے دوران اکثر خواتین خود پر ضبط نہیں کر پائیں اور سرعام ناچنے گانے لگیں۔

جس کے بعد کئی خواتین کو سرعام فحش حرکات کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان خواتین کی نامناسب حرکات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں خواتین کو سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویروں میں ایک تصویر ایسی بھی تھی جس میں ایک خاتون چُست مغربی لباس میں ایک نوجوان کے کندھوں پر سوار ہو کر جھُوم رہی تھی۔ دوسری تصویر میں دو خواتین فیسٹیول میں نامناسب لباس پہنے دکھائی دیں۔ جبکہ کچھ تصویریں ایسی بھی تھیں جن میں خواتین مردوں کی موجودگی میں ہی دیوانہ وار رقص کرتی نظر آئیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments