ریلوے ایک کرپٹ ادارہ ہے, تیز گام حادثے کی رپورٹ کو مسترد کرتا ہوں: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے ایک کرپٹ ادارہ ہے۔ ریلوے کا خسارہ کم کرنا موجودہ دور حکومت میں بالکل بھی ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریلوے ایک کرپٹ ادارہ ہے۔ پروگرام میں ان سے تیز گام حادثے کی رپورٹ سے متعلق پوچھا گیا جس پر ان کا کہنا ہے کہ تیز گام حادثے کی رپورٹ کو بالکل مسترد کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس رونما ہونے والے سانحہ تیز گام کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی گئی تھی۔ تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تیز گام ٹرین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ نہیں لگی۔ ٹرین میں آگ کچن پورشن میں الیکٹریکل کیٹل کی ناقص وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

بتایا گیا ہے کہ 12 نمبر بوگی میں الیکٹرک سپلائی بوگی نمبر 11 سے غیر قانونی طریقے سے لی گئی تھی۔ الیکٹرک کیٹل کی وائرنگ میں آگ لگنے سے کچن کے قریب پڑے سامان میں بھی آگ لگی۔ وائرنگ متاثر ہونے سے پوری بوگی میں شدید دھواں بڑھ گیا، آگ نے بوگی نمبر12 کی تمام وائرنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹرین میں آگ لگنے کا ذمے دار ڈپٹی ڈی ایس، کمرشل آفیسر، ایس ایچ او، ڈائننگ کار کے ٹھیکیدار، ویٹرز، ہیڈ کانسپٹیبل، کانسٹیبل، ریزرویشن سٹاف قرار دیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ذمہ داروں کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔

اس ٹرین حادثے میں 75 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس سانحہ کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی وزیر ریلوے کی سرزنش کی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ریل حادثے میں میں 70 افراد کے جلنے کے واقعے پر تو وزیرریلوے کو استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔ سانحہ کے بعد گیٹ کیپر اور ڈرائیورز کو نکالا، بڑوں کو کیوں نہیں نکالا؟

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *