سعودی عرب میں سوشل میڈیا اسٹار فوز العتیبی نے خاوند کے ساتھ بوس و کنار کی تصویر اور ویڈیوز شیئر کر دیں


سعودی عرب میں روشن خیالی کی لہر روز بروز آگے بڑھ رہی ہے۔ نوجوان سوشل میڈیا اسٹار خاتون فوز العُتیبی نے 29 جنوری کو اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایک مشہور ثقافتی مقام پر اپنے خاوند کے ساتھ سر عام بوس و کنار میں مصروف ہے اس موقع پر اس نے سفید رنگ کا مختصر فراک پہن رکھا ہے۔

بے باک نظریات کی حامل فوز العتیبی نے اگلے روز یعنی 30 جنوری کو اپنی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کر ڈالی۔ اس ویڈیو میں بھی وہ اسی مشہور سیاحتی مقام پر موجود ہے۔ جہاں ایک قدیم دور کی بلڈنگ کے تہہ خانے میں بنی سیڑھیوں سے نیچے اُتر رہی ہے۔

اس ویڈیو میں بھی اس نے وہی مختصر سا فراک پہن رکھا ہے جو اُس کے گھنٹوں سے بھی اُوپر ہے۔ فوز العتیبی بڑے باک انداز میں اس عمارت کے تہہ خانے میں داخل ہو کر وہاں بنے ایک کنوئیں کے پاس جاتی ہے۔ اس کا انداز رقص اور جھُومنے جیسا ہوتا ہے جس کے باعث اُس کا مختصر لباس اُس کے جسم کو ڈھانپنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔

سعودی شہریوں نے فوز العتیبی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ فوز نے اپنے خاوند کے ساتھ چمٹنے اور بوسے بازی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے کئی مداح میری ٹویٹر سے غیر حاضری پر دُکھی تھے اور مجھ سے اس خواہش کا اظہار کر رہے تھے کہ میں دوبارہ اپنی فوٹوز شیئر کروں۔ سو میں ایسا کر رہی ہوں۔ لیکن اگر میری ان تصویروں پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو میں ایک بار پھر لمبے عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے غائب رہنے کو ہی بہتر خیال کروں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments