حریم شاہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی کزن ہیں: مفتی عبدالقوی


نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک سٹار گرل حریم شاہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی کزن ہیں۔

نجی ٹی وی چینل پر مفتی عبدالقوی سے ٹک ٹاک سٹار گرل حریم شاہ کی ان کے ساتھ تصاویر کا ذکرکیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے لوگوں نے ان کے بارے میں یہی بتایا ہے کہ حریم شاہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی کزن ہیں۔

اینکر کی جانب سے دوبار ہ اس بات کی تصدیق کی گئی تو اس پر مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا، مجھے ایسا لوگوں نے بتایا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سٹار گرل حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کی گئی تھیں جس کے بعد مفتی عبدالقوی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments