اسد عمر کو میرے کہنے پر کابینہ میں واپس لیا گیا: شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کا دوست ہوں، ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں وزارت کا بھوکا نہیں۔ کابینہ میں عوام کی آواز ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسدعمر کام کا آدمی ہے۔ میں نے وزیراعظم سے کہا کہ اسد عمر کو واپس لیں۔ عمران خان نے میری بات مانی ،اسدعمر کو واپس آتے آتے چھ سے سات ماہ لگ گئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکمرانی میں وقت گزرنے کا پتہ نہیں چلتا۔ ایم ایل ون عمران خان کے دور میں ہی بنے گا۔ چند ما ہ میں افتتاح کریں گے۔ مودی کے دور میں جنگ کے شدید خطرات ہیں۔ مودی نے کوئی مکارانہ حرکت کی توعوام پاک فوج کےساتھ مل کر لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لال چوک سے لال حویلی کا خون کا رشتہ ہے۔ پاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں کی آخری امید ہے۔ بھارت سے جنگ ہوئی تو آخری سانس تک لڑیں گے۔
Facebook Comments HS


