حکومت نے ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر آئی ایم ایف سے معافی مانگ لی: کامران شاہد


سینئر اینکر پرسن کامران شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ جوڑ دیئے ہیں اور معافی مانگ رہی ہے۔ حکومت کے ٹیکس کولیکشن کا ہدف پورا نہیں ہوا۔ 300 ارب روپے کا خسارہ ہے۔ آئی ایم ایف نے شبر زیدی کے حوالے سے پوچھا تو کہا گیا وہ چھٹیوں پر ہے۔ آئی ایم ایف نے ہدف پورے نہ ہونے پر حکومت سے گیس کے نرخ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

جس پر حکومت نے آئی ایم ایف کو ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

اینکر پرسن کامران شاہد نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے بہت پریشان ہے۔ گیس میٹر کا رینٹ 20 سے بڑھا کر 80 روپے کر دیا گیا ہے۔ عام صارفین کے لئے گیس ٹیرف 5 فیصد بڑھائے جائیں گے۔ پاور پلانٹ کے گیس ٹیرف میں 12 جبکہ صنعتوں کے لئے ٹیرف میں 15 فیصد اضافہ ہو گا ۔

کامران شاہد کا کہنا ہے کہ چینی کی ماہانہ کھپت ساڑھے چار لاکھ ٹن یعنی تقریباَ 45 کروڑ کلو ہے جبکہ روزانہ چینی کی کھپت کا اندازہ تقریباَ ڈیڑھ کروڑ کلو ہے۔ حکومت شوگر مافیا کو قابو کرنے میں ناکام ہے ۔ چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے مگر 85 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں بہت بے ضابطگیاں کی جا رہی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ اپنی ٹیم کو ٹھیک کرے، اس کی صلاحیت کو بڑھائے۔ کامران شاہد کا کہنا ہے کہ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ آج کرے یا کل، ایسا کرنا حکومت کی مجبوری بن چکا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments