میں ایک کاسٹنگ ایجنٹ سے ملی تو اس نے میرے چہرے اور جسم پر نازیبا تبصرے کئے: بالی ووڈ آئٹم گرل نورا فتحی


بھارتی فلموں کی آئٹم گرل نورافتحی نے جنسی ہراسانی کا انکشاف کیا ہے۔ 6 فروری کو اپنی 28 ویں سالگرہ منانے والی نورا فتحی قدامت پسند عرب خاندان سے تعلق رکھتی ہیں لیکن ان کی پرورش کینیڈا میں ہوئی۔ کچھ سال پہلے وہ اداکاری کے شعبے میں قسمت آزمانے کیلئے انڈیا آئیں اور کئی سال کی محنت کے بعد آج بلند مقام پر ہیں۔ بالی ووڈ میں آنے سے پہلے نورا فتحی ڈانس شوز اور بگ باس میں حصہ لے چکی ہیں۔

انہوں نے دلبر دلبر اور ساقی ساقی جیسے آئٹم سانگز میں پرفارم کرکے ساری انڈسٹری کو حیران کردیا۔ اب وہ آئٹم سانگز کے لئے پروڈیوسرز کی پہلی پسند بن چکی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے رقص پر بنائی گئی فلم ’سٹریٹ ڈانسر تھری ڈی‘ میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔

ایک انٹرویو میں نورا فتحی نے بتایا تھا کہ انڈیا آنے کے بعد وہ ایک ایسے کمرے میں رہتی تھیں جس میں ان کے ساتھ 8 مزید لڑکیاں بھی اقامت پذیر تھیں۔ ہراسانی کے حوالے سے نورا فتحی نے بتایا کہ ’ ایک بار میری ایک کاسٹنگ ایجنٹ سے ملاقات ہوئی تو اس نے میرے چہرے اور جسم پر انتہائی غیر اخلاقی جملے کسے، اس نے میری ہتک کی اور میرا مذاق اڑایا۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments