ہیما مالنی کو نوجوان لڑکے سے پیار ہو گیا: بیٹی بھی پریشان


شعلے کی بسنتی یعنی ہیما مالنی کی عمر اب 71 سال ہوگئی ہے لیکن اس عمر میں بھی ڈریم گرل کی خوبصورتی برقرار ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ہیما مالنی اپنے بسنتی والے انداز میں لوٹ رہی ہیں۔

شعلے جیسی کلاسک فلم کےڈائریکٹر رمیش سپی کی اگلی فلم ‘شملا مرچی’ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔ شعلے، شان اور ساگر جیسی فلموں میں اپنی ہدایت کاری کا جلوہ دکھانے والے رمیش سپی 25 برس کے وقفے کے بعد کوئی فلم بنا رہے ہیں اور ٹریلر میں ہیما مالنی پھر سے بسنتی والے انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔ 71 سال کی ہیما مالنی کے کردار کو راجکمار راؤ نام کے کردار سے پیار ہو جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ ہیما مالنی کی بیٹی کا کردارنبھانے والی رکول پریت سنگھ بھی اسی لڑکے سے پیار کرتی ہیں۔

فلم ‘شملا مرچی’ کے ٹریلر کی کامیابی کی وجہ راجکمارراؤ یا رکول پریت سنگھ سے زیادہ ہیما مالنی ہیں۔ برسوں بعد شعلے کی بسنتی بالکل اسی اندازمیں لوٹی ہیں۔ دراصل یہ ایک سنگل مدر کی کہانی ہے۔ اس سنگل مدر کا کردارہیما مالنی نبھا رہی ہیں۔ وہ کافی اداس رہتی تھیں، لیکن ایک دن اس کی بیٹی نے اسےخوش رہنے کے لئے کہا۔ تبھی ایک دن انہیں ایک لڑکےکا لو لیٹر (پیار کا خط) ملا۔ یہ لو لیٹر ان کی بیٹی کے لئے تھا، لیکن اس پر نام نہ ہونے کے سبب، ہیما مالنی نےاسے خود کے لئے سمجھ لیا۔

اس کے بعد شروع ہوئی راجکمار راؤ اور ہیما مالنی کی پیارکی کہانی۔ اس لوٹرینگل میں بات یہاں تک پہنچ جاتی ہےکہ جب راجکمار راؤ کی فیملی ان کےگھر شادی کا پیغام لے کر جاتی ہے تو ہیما مالنی پوری طرح سے تیار ہو کر بیٹھ جاتی ہیں اور شرماتے ہوئےاپنی شادی کی با ت کرتی ہیں۔ اس پر ان کی بیٹی رکول پریت سنگھ کافی پریشان ہو جاتی ہیں۔ اس کہانی کا انجام تو فلم دیکھ کر ہی معلوم ہو سکے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments