نامور اداکارہ نگہت بٹ انتقال کر گئیں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نامور اداکارہ نگہت بٹ لاہور میں انتقال کر گئیں۔ اداکارہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور اپنے شوہر کے انتقال کے بعد سے کسمپرسی کی زندگی گزار رہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری اور اسٹیج کی نامور اداکارہ نگہت بٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ 4 برس قبل اپنے شوہر عابد بٹ کے انتقال کے بعد انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی تھیں۔ اداکارہ کے پاس اپنے گھر کا کرایہ ادا کرنے کیلئے بھی پیسے نہیں تھے۔

حکومت کی جانب سے ان کی مدد کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ جبکہ وہ کافی عرصے سے علیل بھی تھیں۔ اب جمعہ 7 فروری کو اداکارہ لاہور میں انتقال کر گئیں۔ نگہت بٹ کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *