میانوالی میں پولیس کانسٹیبل نے 2 ساتھیوں کے ہمراہ آٹھویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا


میانوالی میں پولیس کانسٹیبل نے دو ساتھیوں کے ہمراہ آٹھویں جماعت کی طالبہ کو اٹھا کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا- پولیس نے مقدمہ درج کر کے طالبہ کو میڈیکل کے لئے بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی شہر میں وانڈھی گھنڈ والی کے پولیس کانسٹیبل ایاز اور سعد نامی نوجوان نے جماعت ہشتم کی چودہ سالہ طالبہ مسماة (ر) کو صبح گھر سے سکول جاتے ہوئے راستہ میں ڈرا دھمکا کر موٹر سائیکل پر زبردستی بٹھا لیا اور محلہ میانہ میں ملک اسد کے مکان پر لے گئے جہاں پولیس کانسٹیبل نے دونوں ساتھیوں کے ہمراہ جماعت ہشتم کی چودہ سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

جس پر پولیس تھانہ سٹی نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں تینوں ملزمان پولیس کانسٹیبل ایاز، سعد اور اسد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور طالبہ کو میڈیکل کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بجھوا دیا جہاں ملزمان کے لواحقین مظلوم خاندان کو صلح کیلئے دباؤ ڈالتے رہے۔ تاحال میڈیکل رپورٹ وصول نہیں ہوئی اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments