وزیر اعظم نے زلفی بخاری کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا؟


ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ذاتی دوست اور مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کی چھٹی کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زلفی بخاری نے دورہ ملائیشیا کے موقع پر میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے کوالالمپور کانفرنس میں اس لئے شرکت نہیں کی کہ انہیں سعودی عرب کے حکمرانوں کی طرف شدید دباؤ کا سامنا تھا۔ اس وجہ سے پاکستان اس کانفرنس میں شرکت نہ کر سکا۔

زلفی بخاری کے اس بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ سعودی حکومت اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے زلفی بخاری کے اس بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں کابینہ سے فارغ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ اس پر مجبوراً وزیراعظم عمران خان کو فیصلہ کرنا پڑا ہے کہ زلفی بخاری کو فارغ کر دیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments