قیمہ گھوٹالہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

قیمہ گھوٹالہ\"qeema-ghotala\"

اجزاء:
قیمہ آدھا کلو۔
تیل تین چوتھائی کپ۔
پیاز ایک عدد (کٹی ہوئی)۔
لہسن ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچ۔
لال مرچ پاوٴڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ۔
ہلدی آدھا چائے کا چمچ۔
دھنیا پاوٴڈر دو چائے کے چمچ۔
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ۔
دہی آدھا کپ۔
ٹماٹر تین عدد (کٹے ہوئے)۔
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ۔
زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور کٹا ہو)۔
ٹماٹر ایک عدد (چھوٹے کیوبز میں)۔
ہری مرچ تین عدد (کٹی ہوئی)۔
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا)۔
انڈے تین عدد (پھینٹے ہوئے)۔
ادرک حسب ضرورت (کٹا ہوا )۔

ترکیب:

ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو پانچ سے سات منٹ فرائی کرلیں یہاں تک کہ ہلکی سنہری ہو جائے۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، کٹے ٹماٹر، قیمہ، لال مرچ، ہلدی، دھنیا، نمک اور زیرہ ڈال کر فرائی کرلیں۔پھر اس میں دہی شامل کرکے فرائی کرلیں۔اب اس میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک کر پکائیں یہاں تک کہ گوشت گَل جائے۔پھر اس میں انڈے ڈال کر مکس کرلیں۔آخر میں ٹماٹر کیوبز، گرم مصالحہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر پانچ منٹ دَم پر رکھ دیں پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
شعبہ خواتین کی دیگر تحریریں
شعبہ خواتین کی دیگر تحریریں