نواز شریف کے دل کا آپریشن جمعرات (13 فروری) کو کیا جائے گا


لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم  نواز شریف کے دل کا آپریشن 13 فروری (جمعرات) کو کیا جائے گا۔ اس صورت حال میں شہباز شریف کا پاکستان واپس آنا دوبارہ موخر ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دل کے آپریشن کے لیے 13 فروری کا وقت لے لیا گیا ہے۔ ان کا آپریشن لندن کے ایک نجی ہسپتال میں کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی دو مرتبہ نواز شریف اپنے دل کا آپریشن ملتوی کروا چکے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے 15 فروری کو وطن واپس آنا تھا لیکن اب انھوں نے اپنا واپسی کا پلان موخر کردیا ہے۔ اب شہباز شریف اپنے بھائی کے آپریشن کے بعد وطن واپس آئیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments