عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلے جیسی مفاہمت نہیں رہی: ہارون الرشید


سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ریاستی اداروں کے درمیان سب اچھا نہیں ہے۔ ان کے مطابق عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلے جیسی سطح پر مفاہمت نہیں ہے۔البتہ مخاصمت بھی نہیں ہے۔ شریف خاندان اس پر خوش ہیں۔ دونوں طرف تحفظات موجود ہیں، عمران خان کا موقف ہے کہ وہ نہیں جائیں گے اور حالات کا مقابلہ کریں گے۔ اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ اپوزشین کے ساتھ نرمی کی جائے۔

ہارون الرشید کے مطابق عمران خان کو پارٹی کے اندر بھی مخالفت کا سامنا ہے۔ دوسرا واقعہ یہ ہوا ہے کہ جہانگیر ترین اپنے بلند مقام سے نیچے اتر آئے ہیں۔ ایک واقعہ یہ ہوا ہے کہ آئی بی کو غیر معمولی طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔ آئی بی کے چیف سلیمان کو مضبوط کر دیا گیا ہے۔ آئی بی نے رپورٹ دی تھی کہ جہیانگیر ترین نے گندم کے بارے میں گڑ بڑ کی ہے۔ یہیں سے معاملہ خراب ہوا ہے۔ اسد عمر کے بھی عمران خان سے اختلافات ہے۔

ہارون الرشید نے مزید کہا کہ میں پوری ذمہ داری کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ جہانگیر ترین اب عمران خان کے خلاف بات کرتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments