وزیراعظم عمران خان دیرینہ دوست نعیم الحق کے انتقال کی خبر سنتے ہی آبدیدہ ہو گئے


وزیراعظم عمران خان دیرینہ دوست کے انتقال کی خبر سنتے ہی آبدیدہ ہوگئے، وزیراعظم نے نعیم الحق کی وفات پر اظہار افسوس کیا، نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آج کراچی جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے انتہائی قریبی اور پرانے دوست نعیم الحق انتقال کرگئے ہیں، میں اپنے پرانے دوست سے محروم ہونے پر شکستہ دل ہوگیا ہوں۔ نعیم الحق ان 10 پی ٹی آئی ممبران میں شامل تھے جن کا شمار بانی ممبران میں ہوتا تھا۔نعیم الحق پارٹی کے ساتھ بڑے وفادار تھے، تحریک انصاف کی 23سالہ جدوجہد میں ہر مشکل اورآزمائش میں وہ میرے ساتھ ڈٹ کرکھڑے رہے۔ انہوں نے ہمیشہ میری اس وقت مدد کی جب ہم انتہائی مشکل میں گھرے ہوتے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے پچھلے دوسالوں میں دیکھا کہ نعیم الحق نے بڑی ہمت اور حوصلے کے ساتھ کینسر مرض کا مقابلہ کیا۔ آخری وقت تک وہ پارٹی امور اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے، حتی کہ وہ کابینہ اجلاسوں میں بھی باقاعدگی سے آتے تھے۔ نعیم الحق کے انتقال سے ان کا پارٹی میں کبھی خلاء پُر نہیں ہوسکے گا۔

وزیراعظم نعیم الحق کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے آج کابینہ ارکان کے ہمراہ کراچی جائیں گے۔

چند روز قبل وزیراعظم عمران خان اپنے قریبی دوست نعیم الحق کی عیادت بھی کرکے آئے تھے۔ نعیم الحق بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ نعیم الحق پی ٹی آئی کے سینئر بانی رہنماء اور وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔ نعیم الحق کو بیماری کی شدت بڑھنے پر نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments