نوشہرہ میں سات سالہ مقتولہ بچی کی ڈی این اے رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق


نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب کی سات سالہ مقتول بچی کی ڈی این اے رپورٹ جاری کر دی گئی۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق ڈی این اے ٹسٹ کی فرانزک رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق کر دی گئی۔ ڈی این اے ٹسٹ کی فرانزک رپورٹ کے مطابق معصوم بچی کو زیادتی کے بعد گلہ گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ یہ افسوس ناک واقعہ 18 جنوری کو پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق ڈی این ٹسٹ کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن افسر سے قانونی رائے لی جائے گی۔ قانونی رائے کے بعد مقدمہ میں مزید دفعات شامل کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ زیارت کاکا صاحب میں سات سال کی بچی عوض نور کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا۔ آج لاہور فرانزک سے مقتولہ بچی کا ڈی این اے ٹسٹ پولیس کو موصول ہو گیا ہے جس میں تصدیق ہو گئی ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ 18 جنوری کو جو بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی اس کی ڈی این اے رپورٹ لاہور فرانزک سے آ گئی ہیں۔ اسپتال کے ارسال کردہ اسمپل میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر رکھے ہیں۔ ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذولفقار نے کہا کہ رپورٹ عدالت کے پاس جمع کرا دی ہے۔ اب باقاعدہ عدالتی کارروائی شروع کی جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments