کیماڑی گیس معمہ: ہلاک افراد کےخون میں سویا بین ڈسٹ کا انکشاف


کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس سے ہلاک ہونے والے افراد کے خون کے نمونوں میں سویا بین ڈسٹ پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہو چکی ہے۔ اس دوران دو لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر کے 16 سیمپل لیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کے کیمسٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے خون کے نمونوں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے۔ جامعہ کراچی کی طرف سے تیارکردہ رپورٹ کمشنر کراچی کو ارسال کردی گئی ہے، جس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کے خون کے نمونوں میں سویا بین ڈسٹ پائی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سویابین ڈسٹ کا مسئلہ 2 سال قبل اسپین میں بھی سامنے آیا تھا، جس میں متعدد افراد متاثر ہوئے تھے۔

کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس پھیلنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی وجوہات کا سرکاری طور پر تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ اس سے قبل کیماڑی میں زہریلی گیس کی تحقیقات کے دوران بحری جہاز سے سویا بین کی آف لوڈنگ رکوا دی گئی تھی۔ پولیس ذرائع نے اس حوالے سے کہا کہ سویا بین اتارنے کے دوران غیر معمولی دھول قریبی آبادی کو متاثر کررہی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق سویا بین کی آف لوڈنگ روکنے سے آج شام تک علاقے کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ہوا میں آلودگی رک گئی تو ذمے داری سویابین کے بحری جہاز پر عائد ہو سکتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments