سکول میں طلبہ کو ’بیلی ڈانس ‘دکھانے پر پرنسپل معطل، 18 اساتذہ کا تبادلہ اور 20 طلبہ خارج
مصر میں سکول کے طلبہ کو ’بیلی ڈانس‘ دکھانے والے پرنسپل کو معطل کرکے اساتذہ کا تبادلہ کر دیا گیا۔ خلیج ٹائمز نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مصر کے صوبے منوفیہ کے شہر السادات کے سکول میں نوجوان طلبہ کو ڈیجیٹل سکرین پر غیر اخلاقی سمجھا جانے والا بیلی ڈانس دکھایا گیا تھا جس پر حکومت نے نوٹس لیا۔
پرنسپل اور اساتذہ نے اتوار کی چھٹی سے قبل آخری کلاس میں طلبہ کو بڑی ڈیجیٹل سکرین پر بیلی ڈانس کی پرفارمنس دکھائی تھی۔ اعلیٰ تعلیمی افسران نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر سکول کے پرنسپل کو نوکری سے فارغ کر دیا جبکہ 18 اساتذہ کا تبادلہ اور 20 طلبہ کو سکول سے خارج کر دیا گیا۔
https://www.khaleejtimes.com/offbeat/principal-shows-belly-dance-video-to-students-fired
Facebook Comments HS


